سندھ حکومت نے ایک بار پھر پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ ماحولیات سندھ نے خبردار کیا ہے کہ پلاسٹک بیگز پر پابندی کی خلاف ورزی پر مقدمہ، گرفتاری و سزا ہوگی۔
سندھ حکومت نے ایک بار پھر پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصہ کرلیا۔ صوبائی محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگز کی تیاری، فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی ہوگی، پلاسٹک بیگز پر پابندی کی خلاف ورزی پر سزا ملے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگز پر پابندی کی خلاف ورزی پر مقدمہ، گرفتاری و سزا ہوگی، سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد پلاسٹک بیگ کا استعمال قابل سزا جرم ہوگا۔
محکمہ ماحولیات سندھ نے مزید کہا ہے کہ پلاسٹک بیگز سمندری آلودگی کا سبب بن رہا ہے، پلاسٹک بیگز کراچی کے سیوریج نالوں کی بندش کی بھی ایک وجہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کرنے کی منظوری سندھ کابینہ دیگی، وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کابینہ کا اجلاس 15 اپریل کو طلب کر رکھا ہے۔





















