ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے مارچ 2025 کے دوران بلوچستان کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا شاندار انعقاد کیا، جس کا مقصد عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی تھا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق مجموعی طور پر 279 فری میڈیکل کیمپس لگائے گئے، جن میں تربت، مند، بلیدہ، ہوشاب، دشت، پنجگور، خاران، دالبندین، تفتان اور ماشکیل جیسے دور دراز اور پسماندہ علاقے شامل تھے۔
ان میڈیکل کیمپس میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت مجموعی طور پر 11,735 مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور انہیں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ مریضوں کو مختلف طبی معائنے، لیبارٹری ٹیسٹ اور مکمل تشخیص کے ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔