پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرنے پر بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو عالیہ حمزہ اور حامد رضا سمیت متعدد کارکنوں کوتحویل میں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان سے اہل خانہ اور رہنماؤں کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے جیل کے قریب احتجاج اور پتھراؤ کیا، پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں، عالیہ حمزہ، ایم این اے شفقت اعوان سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا، صاحبزادہ حامد رضا نے گرفتاری دے دی۔
اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا گیا تاہم تحویل میں لی گئی خواتین کو لیکر پولیس شاہ پور اسٹاپ پہنچ گئی ہے ۔پولیس وین میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں،حامد رضا اور قاسم خان نیازی سوار ہیں ۔
پولیس نے تحویل میں لئےگئے تمام افراد اور خواتین کو گھر جانے کی پیشکش کر دی لیکن بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے گھر جانے سے انکار کر دیا اور باقاعدہ گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔
پولیس وین تاحال پٹرول پمپ پر موجود ہے ، تحویل میں لی گئی تمام خواتین وین میں موجود ہیں ۔ ایس پی صدر ڈویژن نبیل کھوکھر بھی پٹرول پمپ پر پہنچ گئے ہیں ۔