نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان ریکوڈک جیسے عظیم الشان معدنی ذخائر کا حامل ہے۔ پاکستان کے معدنی وسائل عالمی سپلائی چینز کو نئے سرے سے ترتیب دینے اور براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
حکومت اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کاوش سے سلام آباد میں دو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداران شریک ہیں۔
فورم سے خطاب میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہمارا معدنی خزانہ تاحال پوری طرح استعمال ہوا نہ اس سے حقیقی اقتصادی فوائد حاصل کئے جا سکے ۔ اس شعبے کی مکمل صلاحیت کو استعمال میں لانے کیلئے صرف سرمایہ کافی نہیں باہمی اشتراکِ عمل کا ایک پائیدار عزم بھی درکار ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ معدنیات سے حقیقی صلاحیت کے مطابق اقتصادی فوائد حاصل نہیں کئے جا سکے، اس شعبے کےلیے صرف سرمایہ نہیں اشتراکِ عمل کا پائیدار عزم درکار ہے ، پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہورہاہے، پاکستان میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں آج تین سیشنز ہوں گے۔ نو اپریل کو ریکوڈک پر تفصیلی سیشن اور پینل ڈسکشنز ہوں گے۔ آذربائیجان کےوزیر معیشت مکائیل جبروف،امریکی اہلکارایرک مائرز،سعودی نائب وزیرصنعت عبداللہ العینیزی وزارتی سیشنزمیں شریک ہوں گے۔