سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ امریکا سے آئے پاکستانیوں کی ملاقاتیں ہماری مرضی سے نہیں ہورہیں۔
سماء کے معروف پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرام نے کہا کہ امریکا سے آئے پاکستانی اپنے طور پر کچھ کر رہے ہیں، اس میں پی ٹی آئی کی مرضی شامل نہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکا سے آئے پاکستانیوں کی کوششوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو اچھی بات ہے۔ کہا مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ سے ہوں گے حکومت سے نہیں۔