ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج جہلم میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کیلئے پاکستان آرمی اور ایئرفورس کی جانب سے مشترکہ فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
جنگی حکمت عملی، دفاعی صلاحیتوں، فائرپاور اور کمیونیکیشن نیٹ ورک کی ہم آہنگی کا عملی نمونہ بھی پیش کیا گیا۔ فائر پاور میں اسپیشل سروس گروپ، آرمی ایوی ایشن اور ایئرڈیفنس نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
اعلیٰ عسکری حکام کیڈٹس اور طلبا نے شاندارمظاہرے کا عملی نمونہ دیکھا۔ کیڈٹس نے نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر پبی کا دورہ اور تربیتی مشقوں کا بھی مشاہدہ کیا۔
پی ایم اے کیڈٹس نے کھاریاں میں جدید ہتھیاروں اور آلات کا معائنہ بھی کیا۔ فائر پاور مظاہرہ پی ایم اے کیڈٹس کی جنگی مشق کی تربیت کا حصہ تھا۔
فائر پاور کے عملی مظاہرے کا مشاہدہ کرنے کے بعد پی ایم اے کیڈٹس نےجنگی کاروائیوں کی خصوصی تربیت بھی حاصل کی۔