امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس دوران دونوں رہنماوں نے افغانستان میں موجود امریکی فوجی سازو سامان کا مسئلہ حل کرنے کی ضرورت پر اتفاق کر کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران اسحاق ڈار نے امریکا کے ساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ معیشت اور تجارت میں تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کی پہچان ہو گا۔
امریکی وزیر خارجہ اور پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات ، علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران تجارت ، سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اسحاق ڈار نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انسداد دہشت گردی میں تعاون مزید بڑھانے کی امریکی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مارکو روبیو نے افغانستان میں موجود امریکی فوجی سازوسامان کا مسئلہ حل کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مفادات کیلئے مل کر کام کرنے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔