ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ شکاگو سویا تیل اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متقابل ٹیرف نے عالمی تجارتی جنگ کو تیز کر دیا ہے، جس سے افراطِ زر بڑھنے اور اقتصادی ترقی میں رکاوٹ کا خطرہ ہے۔
برسا ملائیشیا ڈیرویٹیوز ایکسچینج پر جون کی ترسیل کے لیے پام آئل کے بینچ مارک معاہدے کی قیمت ابتدائی تجارت میں 92 رنگٹ یا 2.05 فیصد کم ہو کر 4,397 رنگٹ (993.67ڈالر) فی میٹرک ٹن ہوگئی۔ یاد رہے کہ جمعرات کو اس معاہدے کی قیمت 0.62 فیصد کم ہوئی تھی۔