گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم کو خط لکھ کر کراچی کی ترقی کیلئے سو ارب کی گرانٹ مانگ لی ہے ، گورنر نے میئرکراچی کی دی گئی منصوبوں کی فہرست بھی ارسال کی ۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفاق سے سو ارب کی گرانٹ کی درخواست کرتے ہوئے وزیراعظم کو خط میں لکھا کہ وفاقی حکومت ترقیاتی عمل آگے بڑھانے کیلئے ضروری امدادی پیکج میں توسیع پر غور کرے ۔ پیکج شہر کو درپیش اہم بنیادی ڈھانچے اور شہری چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہو گا ۔ گورنر سندھ نے میئر کراچی کی دی گئی منصوبوں کی فہرست بھی ارسال کی ۔ لکھا آپ کادفترمیئرکراچی سےضروری تفصیلات حاصل کرسکتاہے ۔ اطمینان ہونےپروفاقی حکومت درخواست کی گئی رقم مختص کرنے پرغورکرسکتی ہے۔ اگرتجویزمناسب ہےتواسکاباضابطہ اعلان آپ آنیوالےدورہ کراچی کےدوران کریں۔