کراچی سے سیالکوٹ جانے والی ٹرین کی بوگی خانیوال میں پٹری سے اتر گئی، مسافر جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہے۔
کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی خانیوال اسٹیشن کے آؤٹر سگنل کے قریب پٹری سے اتر گئی، ٹرین کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے مسافر کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ویل میں ٹیکنکل فالٹ ہوجانے کی وجہ سے بوگی ڈی ریل ہوئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریلوے عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کرین کے ذریعے ڈی ریل بوگی کو پٹری پر چڑھا دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی وجہ سے علامہ اقبال ایکسپریس اپنے مقررہ وقت سے تقریبا 4 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی۔