چیئرمین پی سی بی کے استعفیٰ سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی گئی، پی سی بی کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کے استعفیٰ سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی عہدے سے استعفیٰ دینے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا۔
سوشل میڈیا پر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں۔
واضح رہے کہ محسن نقوی کے پاس وفاقی وزارت داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے ہیں۔






















