پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کےلیے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ماہرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
فورم میں شرکت کے لیے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کیتھرین مارش اور چین کے ژیان جیولوجیکل سروے سینٹر کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔
کیتھرین مارش کی جانب سے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا گیا، معزز مہمان اس اہم فورم کے ذریعے معدنی شعبے کی ترقی کے لیے پر امید ہیں۔ کیتھرین مارش نے پاکستانی حکام سے منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت پر اظہارِ تشکر کیا۔
فورم میں شرکت کے لیے چین کے ژیان جیولوجیکل سروے سینٹر کے پراجیکٹ مینیجر وانگ ژھی ہوا نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔2011 سے سے پاکستان کے ساتھ اشتراک پر خوشی کا اظہار کیا اور مستقبل میں مزید تعاون کے فروغ کی امید ظاہر کی۔
معاشی ماہرین کے مطابق چینی، امریکی، سعودی اور دیگر غیر ملکی وفود کی شرکت سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم معدنی شعبے کی ترقی کا نیا باب ثابت ہوگا۔