پاکستان سپر لیگ 10 کیلئے کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ روی بوپارہ اور اسسٹنٹ و بولنگ کوچ شان ٹیٹ کراچی پہنچ گئے۔
پی ایس ایل 10 میں شرکت کیلئے کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ روی بوپارہ اور اسسٹنٹ و بولنگ کوچ شان ٹیٹ کراچی پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
کراچی کنگز آج شام 5 بجے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر پر پریکٹس کرے گی۔
پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن کا 11 اپریل سے آغاز ہوگا۔




















