سانحہ گیاری سیکٹر کو آج تیرہ برس مکمل ہو گئے۔ اس ہولناک واقعے میں پاک فوج کے ایک سو انتیس جوانوں نےوطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا۔ قوم آج ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔
سیاچن کا محاذ دنیا کا سب سے بلند ترین میدان جنگ ہے جہاں نہ صرف دشمن بلکہ جان لیوا موسم بھی پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے آزماتا ہے۔
سات اپریل 2012 کو گیاری سیکٹر میں اچانک برفانی تودے نے پاک فوج کے بٹالین ہیڈ کوارٹر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے میں 129 بہادر سپاہی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی ماہرین نے اسے ناقابلِ رسائی قرار دیا مگر پاک آرمی کی انجینئر کور نے بلند حوصلے سے ریسکیو مشن مکمل کیا۔ شہداء کی قربانیوں کی یاد میں گیاری میں یادگار شہداء بھی تعمیر کی گئی ہے۔ شہدائےگیاری کی عظیم قربانی پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔