آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے اکثر علاقوں میں رات کے وقت موسم خشک اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا، آج سب سے زیادہ گرمی شہید بینظیر آباد اور دادو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے اکثر علاقوں میں رات کے وقت موسم خشک اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 2 یا 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہوسکتا ہے، آج سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد اور دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موہنجوداڑو، سبی، سکرنڈ، ٹنڈوجام 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اسلام آباد میں درجہ حرارت 35، لاہور میں 38، کراچی میں 40، پشاور میں 37 اور کوئٹہ میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔