پاکستان کے دریاؤں اور آبی ذخائر کی صورتحال بتدریج بہتری کی طرف گامزن ہے، واپڈا نے دریاوں، ڈیمز اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال کے اعدادو شمار جاری کردیے۔
واپڈٓ کی رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 17 ہزار 600 کیوسک ہے۔
رپورٹ کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر آمد 18 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک ہے، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 11 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 100 کیوسک ہے۔
واپڈٓ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1410 فٹ اور منگلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1089.5 فٹ ہے، تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 3 لاکھ 97 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔