آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے سیمنٹ کی فروخت کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق مارچ 2025 میں ملک بھر میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 11 فیصد کمی سے 29 لاکھ 61 ہزار ٹن رہی۔
تفصیلات کے مطابق مارچ 2024 میں ملک بھر میں 33 لاکھ 38 ہزار ٹن سیمنٹ مقامی مارکیٹس میں فروخت ہوئی تھی ، مارچ 2025 میں سیمنٹ کی برآمدات میں 3500 ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارچ میں 6 لاکھ 8 ہزار 614 ٹن سیمنٹ برآمد کی گئی جس کا حجم مارچ 2024 میں 6 لاکھ 5 ہزار 114 ٹن تھا۔مارچ 2025 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں مارچ 2024 کی نسبت 9.5 فیصد کمی آئی۔ سیمنٹ کی مجموعی فروخت 35 لاکھ 69 ہزار ٹن رہی جبکہ مارچ 2024 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 39 لاکھ 44 ہزار ٹن رہی تھی۔
مالی سال 2025 کے ابتدائی نو ماہ جولائی تا مارچ سیمنٹ کی مجموعی فروخت (مقامی و برآمدات) 3 کروڑ 39 لاکھ 93 ہزار ٹن رہی۔گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت ( مقامی و برآمدات) 3 کروڑ 45 لاکھ 3 ہزار ٹن رہی تھی