وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار تھی، لیکن اب بہتری کی طرف جارہی ہے، ہم لوگ ایک ہوکر بہتر پاکستان بنا سکتے ہیں۔
لاہور میں ایس او ایس کی گولڈ جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ معیشت کے استحکام کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں جو خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس او ایس پاکستان پورے ملک میں پھیل گیا ہے، وزیراعظم کی طرف سے 10 کروڑ روپے ایس او ایس کو دیئے جاتے ہیں۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ خوشی ہے ایس او ایس کے بچے تعلیم کے ہر شعبے میں آگے جارہے ہیں، گولڈن جوبلی پر آپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس او ایس پاکستان پورے ملک میں پھیل گیا ہے اور ان کے بچے مختلف شعبوں میں ملک کی خدمت کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔






















