عالمی مارکیٹ میں مجموعی طور پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی امید کی جارہی تھی تاہم اب اس کا امکان کافی حد تک کم ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے تیل کی قیمتوں کے حوالے سے تمام جمع تفریق کے بعد آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں میں معمولی کمی یا پھر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت عالمی مارکیٹ میں مصنوعات کی قیمتوں کی اوسطاً شرح 90.88 ڈالر فی بیرل ہے جبکہ 16 اکتوبر سے ملکی سطح پر روپے کی قدر مستحکم ہونے کی بجائے کمزور ہوئی۔ یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو اکتوبر کو روپیہ کی قدر 276 روپے 75 پیسے تھی، 30اکتوبر کو روپے کی قدر 281 روپے سے زائد پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
حکام کے مطابق ایکسچینج ریٹ اور عالمی مارکیٹ کے باعث قیمتوں میں بڑا ریلیف نہیں بنتا، اوگرا قیمتوں سے متعلق ورکنگ 31 اکتوبر کو حکومت کو بجھوائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ نگراں وزیراعظم کریں گے، وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد کل قیمتوں کا تعین کرے گی۔