سپاہی سردار خرم اعظم نے مادر وطن پر جان نچھاور کرکے بہادری اور قربانی کی نئی مثال قائم کی۔ قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔ یہ عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
سپاہی سردار خرم اعظم نے 31 اگست 2022 کو ملک کی خاطر اپنی جان قربان کی۔ شہید خرم اعظم نہ صرف ایک بہادر سپاہی تھے بلکہ ایک فرمانبردار بیٹے اور سچے محب وطن بھی تھے۔
شہید کے والدین کو بیٹے کی شہادت پر فخر۔ کہتے ہیں کہ خرم اعظم کی شادی طے تھی اور وہ چھٹی پر گھر آنے والا تھا مگر اس سے پہلے ہی وطن پر قربان ہوگیا۔ شہید کی والدہ کی آنکھیں بیٹے کو یاد کرکے آج بھی نم ہوجاتی ہیں مگر ان کا حوصلہ بلند ہے۔