محکمہ موسمیات نے شہرقائد کے بعد لاہور میں بھی شدید گرمی کی پیشگوئی کردی۔
گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا، آئندہ ہفتےلاہور کا درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
لاہور کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا، گرمی کی شدت میں مزید اضافہ اتوار سے ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ چند روز تک لاہور میں بارش کاامکان نہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چند روز میں پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اپریل میں معمول سے زیادہ گرمی پڑے گی، آئندہ چند دنوں میں شہر قائد کا پارہ 38 سے 40 ڈگری تک جائے گا۔ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔