برازیل کے سائنسدنوں نے کوکین کے نشے میں مبتلا افراد کے علاج کیلئے ایک طاقتور ویکسین تیارکرلی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’کیلیکس کوکا ‘ نامی یہ ویکسین دماغ پر کوکین اور کریک کے اثرات کو روک دے گی، اس دوائی سے لوگوں کو منشیات کے شیطانی دائرے سے باہر نکلنے میں مدد مل سکتی ہے ۔
محققین کے مطابق تجربات کے دوران ’کیلیکس کوکا ‘ نے چوہوں کے جنین کو کوکین سے محفوظ رکھا ہے، جس کے نتیجے میں، اگر اسے انسانوں میں نقل کیا جائے، تو یہ ایسی حاملہ خواتین کے علاج میں مدد کر سکتی ہے جو نشے میں مبتلا ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ کیلیکسکوکے لاطینی امریکہ میں کلینکل ٹرائلز یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ویکسین کارآمد ہے اور اگر اسے نیشنل ہیلتھ سرویلنس ایجنسی (انویسا) کی رجسٹریشن مل جاتی ہے، تو یہ پہلی اینٹی کوکین ویکسین بن جائے گی۔
برازیلین سائنسدانوں کے مطابق اس پروجیکٹ نے پہلے ہی5 لاکھ یورو کا انوویشن ان ہیلتھ لاطینی امریکن پرائز جیت لیا ہے، جس کی مالی اعانت فارماسیوٹیکل کمپنی یوروفارما نے کی ہے ۔
اس حوالے سے فیڈرل یونیورسٹی آف میناس گیریس (یو ایف ایم جی ) میں پراجیکٹ کے کوآرڈینیٹر ماہر نفسیات فریڈریکو گارسیا نے کہا کہ ’کیلیکس کوکا ‘( Calixcoca) ایک ویکسین ہے جو مریض کو اینٹی باڈیز پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے جو دوا سے منسلک ہو سکتی ہیں اور اسے دماغ میں داخل ہونے سے روک سکتی ہیں۔