وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 3 اپریل کو ( کل ) بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان متوقع ہے۔
بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، بجلی کے ٹیرف میں نمایاں کمی کے لئے آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 3 اپریل کو قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان متوقع ہے۔
اس سلسلے میں ملک بھر کے بڑے تاجروں کو پرائم منسٹر آفس میں مدعو کیا گیا ہے جہاں وزیراعظم خود بزنس کمیونٹی کو شعبہ توانائی میں اصلاحات پر اعتماد میں لیں گے۔
ملاقات میں کابینہ کے ارکان اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی۔
حکومت نے ٹیرف کے فرق میں ایک روپیہ فی یونٹ کمی کے لئے آئی ایم ایف کو پہلے ہی قائل کر لیا ہے اور اس حوالے سے نیپرا میں درخواست بھی عالمی مالیاتی ادارے کی منظوری کے بعد دائر کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق، پرائم منسٹر آفس میں سینکڑوں تاجروں کی موجودگی میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوگی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا کہ وزیراعظم شہباز شریف کل قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ حکومت کے ایک بڑے فیصلے کا اعلان کریں گے اور قوم بڑی خوشخبری سنائیں گے۔