رواں مالی سال کے پہلے 7 مہینوں میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آٹو سیکٹر کی پیداوار سب سے زیادہ 67 فیصد بڑھ گئی۔
ادارہ شماریات نےملک کی بڑی صنعتوں کا کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ جولائی سے جنوری تک 15 سے زائد بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری آئی۔ آٹو سیکٹر کی پیداوار میں سب سے زیادہ 67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر ٹرانسپورٹ کی پیداوار بھی 40 فیصد سے زائد بڑھی۔
زیرجائزہ عرصے کے دوران فرنیچر کی پیداوار میں 13 فیصد اور تمباکو کی پیداوار میں 10.71 فیصد بہتری آئی۔ پیٹرولیم کے شعبے کی پیداوار میں 11.7 ایک فیصد اضافہ ہوا۔ خوراک، مشروبات، ملبوسات، ربڑ مصنوعات کی پیداوار بھی بہتر ہوگئی۔
جنوری میں سالانہ بنیاد پر صنعتی گروتھ ریٹ 1054 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دسمبر 2025 کی نسبت جنوری 2026 میں پیداوار 12.08 فیصد تک بڑھی۔ البتہ پہلے سات مہینوں میں لیدر، اسٹیل اور کھاد سمیت 8 سے زائد بڑی صنعتوں کی کارکردگی خراب رہی۔





















