فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کی جانب سے جنوبی وزیرستان (وانا) میں عیدالفطر کے موقع پرتقریب کا انعقاد کیا گیا
یہ تقریب خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں علاقے کے مسائل، ترقیاتی امور اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر موجودہ سیکیورٹی حالات اور ان میں عوامی تعاون کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ سیکیورٹی فورسز اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ دیرپا امن کی بنیاد ہے۔
تقریب کے شرکاء نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور پائیدار امن کے لیے خصوصی دعائیں کیں جبکہ مقامی معززین نے سیکیورٹی فورسز کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں چاند رات اور عید کی خوشیاں سیکیورٹی فورسز اور عوام نے مل کر روایتی جوش و خروش سے منائیں
مختلف مقامات پر پروقار تقریبات منعقد ہوئیں جن میں رنگا رنگ سرگرمیاں اور آتش بازی کے شاندار مظاہرے شامل تھے۔
عید کے دن فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا ( ساؤتھ) کے افسران اور جوانوں نے اہلِ علاقہ کے ساتھ مل کر عید کی نماز ادا کی اور خوشیوں میں شریک ہوئے۔
خواتین اور بچوں نے عید کی خوشیوں سے بھرپور انداز میں لطف اٹھایا، اور عیدی و تحائف کے تبادلے سے ماحول مزید خوشگوار ہو گیا۔
یہ تمام سرگرمیاں عوام اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مضبوط ہوتے رشتے، محبت، اعتماد اور اتحاد کی بھرپور عکاسی کرتی ہیں۔