بھارتی ریاست گجرات میں آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ریاست گجرات کے علاقے گاندھی نگر دھماکے سے 18 افراد ہلاک، کئی زخمی ہوگئے،
رپورٹ کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں فیکٹری کی عمارت گر گئی، فیکٹری میں کام کرنے والے کئی ملازمین ملبے تلے دب گئے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ بوائلر پھٹنے سے لگی, دھماکے کی شدت اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ اتنی زیادہ تھی کہ عمارت کے کچھ حصے منہدم ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ آپریشن جاری ہے، ریسکیو اہلکار ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔