بہاولپور کے نوائی علاقے باقرپور میں 11 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی اور قتل کرنے والے چاروں ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
پولیس زیر حراست ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرواکر واپس جا رہی تھی کہ ساتھیوں نے اندھادھند فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے راستے میں ہی پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔
حکام کے مطابق ملزمان انس، کامران، محمود اور عمر نے فائرنگ کے دوران خود کو پولیس سے چھڑوا کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن بیٹھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بچی اور ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ میچ ہونے کے بعد چاروں ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن میں سے دو ملزمان مقتولہ بچی کے ماموں جبکہ دو قریبی رشتہ دار تھے، دوران حراست و تفتیش ملزمان نے بچی سے زیادتی اور قتل کا اعتراف بھی کیا تھا۔