وزیر مملکت برائے اوورسیز عون چوہدری کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی عون چوہدری نے برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل سے ملاقات کی جس کے دوران ڈاکٹر فیصل نے عون چوہدری کو وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز بننے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں برطانیہ میں موجود اوورسیز پاکستانیوں کے ویزہ اور امیگریشن کے مسائل پر گفتگو ہوئی اور عون چوہدری نے برطانیہ میں موجود پاکستانیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی پاکستان کے لیے ناقابل فراموش خدمات ہیں۔