ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے قوم کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ سپاہیوں کا کہنا ہے کہ وہ ملک کی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ ہر حال میں وطن کا دفاع کریں گے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تعینات ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی۔ جوانوں کا کہنا ہے کہ عید اپنوں کے ساتھ منانے کا تہوار ہے لیکن وہ ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ایف سی بلوچستان کے سپاہیوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے اور پاکستان کو امن و استحکام کی راہ پر گامزن رکھیں گے۔
جوانوں نے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ ملک ہمیشہ خوشحال اور پرامن رہے اور یہ عید پاکستان کے لیے خوشیاں، امن اور خوشحالی لے کر آئے۔