وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عید کے بعد عوام کو سستی بجلی ملے گی۔
نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے نے عید کے بعد بجلی کی مد میں عوام کو ریلیف دینے کی خوشخبری بھی دی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کرپشن کیس پر سزا ہوئی، انہیں ریلیف دینا یا نہ دینا حکومت نہیں عدالتوں کا کام ہے۔ انہیں حکومت کوئی ریلیف نہیں دے سکتی۔
وزیر دفاع نے کہا کالعدم بی ایل اے سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، پنجاب سے مزدوری کیلئے جانے والوں کا قتل عام ہو رہا ہے مسلح افواج خوارج سے موثر انداز میں نمٹ رہی ہیں۔
خواجہ آصف نے یقین ظاہر کیا کہ بلوچستان کے حالات پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ وہاں کی صورتحال مقامی لیڈرشپ کا بھی ناکامی ہے اور مرکزی حکومتوں کو بھی ذمہ داری قبول کرنی چاہیئے۔
وزیر دفاع نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کالعدم بی ایل سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ مسلح افواج خوارج سے موثر انداز میں نمٹ رہی ہیں۔ جلد خوارج کا بحران ختم ہو جائے گا۔ بلوچ عوام کے جائز مطالبات پورے ہونے چاہئیں ، بلوچستان کا فنڈ صرف کوئٹہ میں استعمال نہیں جانا چاہیے۔