راولپنڈی میں رانگ سائیڈ آتی تیز رفتار وین نے کار کو ٹکر مار کر ہنستے بستے گھر میں صف ماتم بچھا دی۔
کلب روڈ پر رانگ سائیڈ سے آتی تیز رفتار وین کی کار ٹکر سے کار سوار ایک ہی خاندان کا ایک شخص جاں بحق 7 زخمی ہوگئے۔ 3کی حالت تشویشناک ہے ۔ وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق کار میں سوارتمام افراداپنے رشتے داروں سے عیدمل کر واپس اپنے گھرراول ٹاؤن جارہےتھے ۔ کلب روڈ پر غلط سائیڈ سے آتی تیز رفتار وین نے کار کو ٹکر ماردی ۔ حادثے میں ایک کار سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔
سات زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے فوری قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔ جہاں کار ڈرائیور اور دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہے ہے ۔ پولیس کے مطابق حادثے کی ذمہ دار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔