عید الفطر صرف ایک مذہبی تہوار ہی نہیں بلکہ اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کا مظہر بھی ہے۔ عید الفطر کا یہ دن صرف خوشی کا ہی نہیں بلکہ ایثار، محبت اور یکجہتی کا بھی پیغام دیتا ہے۔عید الفطر کا دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔
آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سےخطرات لاحق ہیں، ہمیں ہرقسم کی انتہاپسندی،نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا اور ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سےخطرات لاحق ہیں، ہمیں متحد ہوکروطن عزیز کےخلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے، معیشت، معاشرت اور قومی یکجہتی کو مستحکم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت ، عسکری قیادت اور تمام سٹیک ہولڈرز ملکی معیشت کے استحکام کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں ہمیں متحد ہوکر اپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرناہے اور متحد ہوکروطن عزیز کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ بحیثیت قوم یہ ہمارا فرض ہے کہ محفوظ اور مضبوط پاکستان کے لیے ہم عزم استحکام، تعمیر نو اور ملکی ترقی کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہوں۔
پاکستان اس وقت لاتعداد چیلنجز سے گزر رہا ہے جس میں دہشتگردی اور معیشت اور سب سے بڑھ کر جھوٹے پروپگینڈا کا چیلنج ہمارے سامنے کھڑا ہے ، ہمیں اس وقت نفرت، عدم برداشت اور ملک دشمنی کے بیانیہ بنانے والے ملک دشمن عناصر کو یہ باور کرانا ہے کہ پاکستان محبت، اخوت اور قربانی کے نام پر تشکیل پانے والی اسلامی ریاست ہے اور یہاں پر نفرت، عدم برداشت اور دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
آج ریاست پاکستان ہم سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہم یکجان ہو کر ، متحد ہو کر اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر دہشتگردوں، ملک دشمنوں کو یہ پیغام دیں کہ پاکستان کے غیور عوام اپنے وطن کی ترقی، دفاع اور دہشتگردوں کے مذموم عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، پاکستان کے غیور عوام اپنے مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
عید کے پرمسرت موقع پر ہمیں ان شہداء کو بھی نہیں بھولنا چاہئے جن کی وجہ سے آج ہم یہ خوشی کا دن منا رہے، ان شہداء نے اپنے خون سے اس وطن کے امن کی آبیاری کی ہے، ہمیں ان شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہو کر یہ بتانا ہے کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کو نہیں بھولتی اور جو بھول جاتی ہیں ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔