سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سیمت دیگر خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر اور یمن میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام اورمسجد نبوی ﷺ میں نمازعیدالفطراداکردی گئی۔
کویت، ترکیہ اور افغانستان میں بھی آج عید منائی جارہی ہے ۔ ایران، عمان، بھارت اور بنگلادیش میں عیدالفطر پیر کو ہوگی ۔ ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی اور آسٹریلیا میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا۔ عید الفطر اکتیس مارچ بروز پیر ہوگی۔
سعودی عرب میں عید الفطر کی نماز کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں منعقد ہوئے، مسجد الحرام میں نماز عید کی امامت الشیخ عبدالرحمن السدیس نے کی۔
مسجد نبویؐ میں نمازعید شیخ عبداللہ کی امامت ادا کی گئی، جہاں لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی، مسجد نبوی میں نماز کی امامت شیخ عبداللہ نے کی اور خطبہ دیا، خطبات میں مسلمانوں کو اخوات، اتحاد اور خیر خواہی کی تلقین کی گئی۔
عیدالفطر کے خطبے کے بعد عالم اسلام کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے بھی مسجد الاقصیٰ میں عید کی نماز ادا کی۔
نماز عیدالفطر اور خطابات کے بعد امتِ مسلمہ کی سلامتی اور خیر و برکت کی دعائیں کی گئیں، جس کے بعد ایک دوسرے سے بغلگیر ہو کر عید الفطر کی مبارکباد دی گئی۔
امریکی ریاست نیوجرسی میں بھی عیدالفطرآج منائی جائے گی۔ مسلم سوسائٹی آف جرسی نے باضابطہ اعلان کردیا۔ یورپ کے کچھ حصوں میں آج جبکہ کچھ میں پیرکو عید منائی جائے گی۔ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی تقسیم ہے، بعض آج اور بعض پیر کو عید منائیں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد اس بار ماہ رمضان 29 روزوں کا ہوا اور اب وہاں عید آج ہوگی، جبکہ پاکستان میں شوال کا چاند تشکیل پاگیا ہے۔