وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےعید پر مقررہ سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔
مریم نواز نے عیدپرتمام اضلاع میں مقررہ کرایوں پرعملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دے دیا گیا،ڈپٹی کمشنرزکو زائد کرایوں کی وصولی روکنے کے لئےکڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب نےتمام بس اسٹینڈزپرکرایہ نامے نمایاں آویزاں کرنے اور صفائی ستھرائی یقینی بنانےکی ہدایت کی۔
انتظارگاہوں پربیٹھنے کے مناسب انتظامات،پنکھوں کی موجودگی یقینی بنانےجبکہ عوامی ریلیف کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ و دیگرمتعلقہ حکام کوفیلڈمیں چیکنگ ڈیوٹی کی ہدایت بھی کی،مریم نواز نےکہا کہ عید پرگھروں کو لوٹنے والےمسافروں کےاستحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
ہربس اسٹینڈز پر کرائے نامے آویزاں کرکےعملدرآمد یقینی اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔