مشیر وزیراعظم راناثنااللہ نے کہا کہ بلوچستان میں تمام لوگ بےگناہ ہیں تویہ سب چیزیں کون کررہاہے، جعفرایکسپریس کویرغمال بنانےوالےدہشتگرد تھے،ان کےنام اورپتہ کسی کومعلوم ہے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے سماء ٹی وی کے معروف پروگرام میرے سوال میں اینکر ابصار عالم کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بنیادی مسائل میں لاپتہ افراد کا معاملہ سب سے زیادہ پیچیدہ ہے، جبکہ ڈویلپمنٹ اور گورننس کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو شہید کیا گیا، اگر بلوچستان میں تمام لوگ بے گناہ ہیں تو یہ سب کارروائیاں کون کر رہا ہے؟ جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے والے دہشت گرد تھے، ان کے نام اور پتہ کسی کو معلوم نہیں۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جو لوگ "را" اور ہندوستان کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور بلوچستان کو آزاد کرانا چاہتے ہیں، ان کے ساتھ کیسے مذاکرات ہو سکتے ہیں؟ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کوئی صحافی لاپتہ نہیں ہے۔