رمضان المبار ک میں ’ رمضان دا سماء‘ کی کامیابی کے بعد سماء ڈیجیٹل پنجابی زبان اور ثقافت کی ترویج کیلئے مزاح سے بھر پور شو’ پنجابی کڑیاں ‘ پیش کرنے جارہاہے جس کا ٹیزر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیاہے ۔
پنجابی کڑیاں اپنی نوعیت کا واحد شو ہے جو سماء ڈیجیٹل کی جانب سے ناظرین کیلئے پیش کیا جارہاہے جس میں پاکستان کی معروف اداکارہ ’ اسماء عباس‘ آپا کا کردار نبھار رہی ہیں جو گھر کی بڑی ہیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری کے دلچسپ انداز سے مداحوں کے دل موہ لیئے ہیں ۔ڈرامے میں اداکار ہ ایمن، منکو جبکہ میرب ، چھنکو کا کر دار نبھا رہی ہیں ۔
سماء ڈیجیٹل کی خصوصی پیشکش کا آغاز عید کے پہلے روز سے کیا جائے گا جسے آپ سماء ڈیجیٹل کے یوٹیوب چینل پر براہ راست دیکھ سکیں گے ۔