پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے ہفتے کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کالے قانون پیکا کے تحت صحافیوں کو گھروں سے اٹھایا جارہاہے ، میڈیا ورکرز بدحالی کا شکار ہیں ، واجبات کی عدم ادائیگی سے انڈسٹری بحران کا شکار ہے ، فرحان ملک کی گرفتاری پر صحافتی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو تشویش ہے ، گھریلو تنازعات پر بھی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے درج کیئے جارہے ہیں ۔