آغا سید روح اللہ مہدی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی میں مودی حکومت کی مقبوضہ کشمیر پالیسی پر شدید تنقید کی ہے۔
انہوں نےکہا کہ کشمیر میں عوام کی مرضی کے برخلاف فیصلے مسلط کیے جا رہےہیں، جبکہ ان کے حقیقی مطالبات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
مودی حکومت ریلوے لائن کےبہانےکشمیری عوام کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کر رہی ہے،حالانکہ پہلگام اور شوپیاں کے عوام نےکبھی ریلوے لائن کا مطالبہ ھی نہیں کیا۔
ریلوے منصوبے کے ذریعےکشمیریوں کی زمینیں چھینی جا رہی ہیں،جس سے ان کا روزگار،شناخت اور ثقافتی ورثہ تباہ کیا جا رھا ھے۔
یہ منصوبہ کشمیری عوام کی بہتری کے بجائے ان کے وسائل اور زمینوں پر قبضے کے ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہیں۔
آزادکشمیر کے چند افراد مقبوضہ کشمیر میں ریلوے ٹریک کی تعمیرات دکھا کر بھارتی حکومت کے ترقیاتی کاموں کا تاثر دینا چاہتے ہیں۔
جبکہ خود مقبوضہ کشمیر کے رہنما اور عوام اس منصوبے کو کشمیری عوام کی زمینیں ہتھیانے کی بھارتی سازش قرار دے کر احتجاج کر رہے ہیں۔