میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے زور دارجھٹکےمحسوس کیے گئے،ریکٹر اسکیل پر زلزلےکی شدت 7.7 گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،اب تک 4 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت،بنگلا دیش اور تھائی لینڈمیں بھی جھٹکےمحسوس کیےگئےبنکاک میں عمارت گرنے سے 43 افراد ملبے تلے دب گئے،تھائی حکومت نےبنکاک میں ایمرجنسی نافذ کردی، تھائی لینڈکی وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا،اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیان معطل ہو گئیں۔
ہولناک زلزلے کےبعد بنکاک میں متعدد عمارتیں گرگئیں،میانمارمیں نوے برس قدیم تاریخی پل بھی دریا برد ہوگیا،آوا پل کو انیس سو چونتیس میں انگریزوں نےبنایا تھا،میانمارکےدارالحکومت نیپیداؤ میں کئی عمارتیں گرگئیں،سڑکوں میں دراڑ پڑنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد میانمار کی صورتحال پر نظر ہے۔