پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بابر اعظم کے نجی میسجز لیک کرنے کا معاملہ گھٹیا قرار دے دیا۔
سماء کے پروگرام ’ زور کا جوڑ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ ایک گھٹیا حرکت ہے اور اس طرح کی حرکتیں نہیں کی جاتی، ہم اپنے ملک اور اپنے کھلاڑیوں کو خود ہی بدنام کر رہے ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اپنے کپتان کا نجی میسج ٹی وی پر کیسے دکھا سکتے ہیں۔
سابق کپتان نے بتایا کہ انہوں نے کسی پروگرام میں سنا تھا کہ راشد لطیف نے یہ بات کی کہ بابر اعظم نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کو کالیں کی ہیں لیکن انہوں نے بابر کی کال نہیں اٹھائی۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس معاملے کو کاؤنٹر کرنے کے لئے یہ ایک کھیل کھیلا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ وقار یونس کی بابر اعظم کے ذاتی میسجز نجی ٹی وی پر چلانے کی مذمت
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے بھی بابر اعظم کے ذاتی میسجز نجی ٹی وی پر چلانے کی مذمت کی ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو