پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے بابر اعظم کے ذاتی میسجز نجی ٹی وی پر چلانے کی مذمت کر دی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں سابق کپتان وقار یونس نے بابر اعظم کے ذاتی میسجز نجی ٹی وی پر چلانے کی مذمت کی۔
اپنے پیغام میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ یہ بہت افسوسناک حرکت ہے، آپ لوگ کیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کیا یہ سب کر کے آپ خوش ہوگئے ہیں ؟۔
Waqar Younis hits out after alleged leaked chats of Babar Azam surface; he backed #BabarAzam#SamaaTV #WaqarYounis #ICCWorldCup2023 pic.twitter.com/oftxabpalk
— SAMAA TV (@SAMAATV) October 30, 2023
وقار یونس نے مزید کہا کہ بابر اعظم پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں ، برائے مہربانی انہیں اکیلا چھوڑ دیں۔