لاہور ہائیکورٹ نے یونان کشتی حادثے کے ایجنٹ ملزم نواز کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔
جسٹس سلطان تنویراحمد نےضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت کی، دوران سماعت ملزم کے وکیل نےموقف اختیارکیاکہ مقدمے سےکوئی لینا دینا نہیں ایف آئی اے نےحقائق کےبرعکس مقدمہ درج کیا،عدالت درخواست ضمانت منظور کرےمدعی کے وکیل نےبتایا کہ ملزم نواز نے نوشہرہ ورکاں کے تین افراد سے چوبیس چوبیس لاکھ روپے اٹلی بھجوانے کے وصول کئے تھے۔
مدعی کےدو بیٹوں کوکشتی میں سوارکرکےبیرون ملک بھیجا جوحادثے کا شکار ہوگئی ملزم نے بائی ائیر بیرون ملک بھجوانےکی رقم وصول کی،عدالت ضمانت خارج کرنےکا حکم دے عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزم نواز کی ضمانت خارج کردی۔