صدرمملکت کےیوم پاکستان اور عیدالفطر پر سزاؤں میں کمی کے اعلان پرعملدرآمد کرتے ہوئےاڈیالہ جیل سے ایک سو پانچ قیدیوں کو سزاوں میں کمی کی بدولت مدت مکمل ہونے پر رہا کر دیا گیا۔
پنجاب کی تینتالیس جیلوں میں مجموعی طور پر سولہ سوچھ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔ سزائیں مکمل ہونےپر پنجاب کی جیلوں سے ایک سو تراسی قیدیوں کو رہائی مل گئی ۔
سزاؤں میں کمی کا سب سےزیادہ فائدہ سینٹرل جیل لاہور اور اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو ہوا، سینٹرل جیل لاہور سے ایک سو چھیانوے قیدی رہا کئے گئے ۔