لاہور میں شاپنگ کیلئے آئی خواتین کو برقعہ پہن کر ہراساں کرنے والے 3 نوجوان پکڑے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق ہلوکی پولیس چوکی نے معروف مارکیٹس میں شاپنگ کیلئے آنے والی خواتین کو ہراساں کرنے والے 3 نوجوان گرفتار کئے ہیںِ ملزمان برقعہ پہن کر خواتین کا روپ دھار کر خواتین کو جسمانی طور پر ہراساں کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔