امریکی صدر نے جنگی منصوبہ لیک ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور میڈیا ٹرائل قراردے دیا ۔۔
واشنگٹن میں میڈیا سےگفتگو میں کہا حوثیوں کے ٹھکانوں پرکامیاب حملے کیے،بائیڈن اپنےدورحملے کرنے کی بجائے سوتے رہے،مائیک والٹزاورپیٹ ہیگستھ کامعاملے سےکوئی تعلق نہیں،یہ قومی سلامتی کا ایشو نہیں، اسے اہمیت نہیں دیتا۔
دوسری جانب امریکی صدر نےغیرملکی کاروں کی امپورٹ پرپچیس فیصد ٹیکس عائدکردیا،اوول آفس میں ایگزیکٹو آرڈرپردستخط کردیئے،فارما سوٹیکل انڈسٹری پر بھی ٹیکس لگانےکا اعلان کرتےہوئےکہا نئےٹیرف کا اطلاق دو اپریل سے ہوگا،ٹیرف میں کمی کیلئے چین کو ٹک ٹاک بیچنے کی پیشکش کردی۔
دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم کا سخت ردعمل دیتے ہوئے اقدام کو اپنے ورکرز پربراہ راست حملہ قرار دے دیا،کہا دونوں ملکوں کے تعلقات ختم ہونے کے مرحلے میں ہیں،ہم اپنے ورکرز کا دفاع کریں گے۔