سعودی ماہرین فلکیات کےمطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے۔
سعودی ماہرین فلکیات کا کہنا ہےکہ ہفتہ 29 رمضان کو دوپہر دو بجےچاند کی پیدائش ہوگی،سورج غروب ہونے کے بعد عید کا چاند 8 منٹ تک افق میں رہے گا۔
ماہرین فلکیات کےمطابق رویت ہلال کمیٹی شوال کے چاند کا مشاہدہ کرنے کی کوشش کرے گی،سورج 6 بجکر 12 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ چاند 6 بجکر 20 منٹ پر ڈوب جائے گا۔