استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) پنجاب کے نائب صدر میاں جنید ذوالفقار نے پارٹی کی مرکزی قیادت کے لیے ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں میاں خالد محمود، رانا نذیر احمد، شعیب صدیقی، زمان نصیب اور جاوید اقبال سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔
افطار کے دوران ملکی صورتحال کے تناظر میں عید کے بعد کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے وزیراعلیٰ پنجاب کے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور پیش رفت کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ آئی پی پی عبدالعلیم خان کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ پارٹی وفاق اور پنجاب میں اتحادی جماعت کے طور پر عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور یہ اتحاد مضبوطی سے قائم رہے گا۔
اس موقع پر رمضان کے آخری عشرے میں ملکی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔