محکمے کے مطابق اسکولوں میں کسی بھی ڈریس پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی، کوڈ آف کنڈکٹ کو حکم نامہ نہیں بلکہ اصول کے طور پر سمجھا جائے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اساتذہ تنظیموں، وکلاء اور سول سوسائٹی کی مشاورت سے کوڈ آف کنڈکٹ تیار کیا گیا ہے اور اس کی تیاری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی سیشن رکھے گئے۔
محکمے کا کہنا ہے کہ کہیں بھی پابندی کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا، بلکہ اساتذہ کے لیے کچھ ڈریس کوڈ اور احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیا گیا ہےاس کے علاوہ اسکولوں میں گٹکا، ماوا چھالیہ اور سگریٹ کے استعمال سے منع کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ تعلیم کے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سندھ کے سرکاری اسکولوں میں مرد اساتذہ کے ٹی شرٹ اور جینز پہننے پر پابندی لگا دی گئی ہےخواتین اساتذہ زیادہ میک اپ، زیادہ زیورات اور ہائی ہیلز پہن کر اسکول نہ آئیں، اساتذہ کواسکول کے اندر گٹکا، نسوار،سگریٹ یا منشیات پینے کی اجازت نہیں، طالب علموں سے ذاتی نوعیت کے کام کرانا سختی سے منع کیا گیا ہے۔