اسلامی نظریاتی کونسل کے 241 واں اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سےجاری اعلامیے کےمطابق بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کے نتیجے میں پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیرشرعی ہے، ایسا عدالتی فیصلہ جو یہ حق دےشریعت کی نظرمیں درست نہیں ہے۔
سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ اینڈ نیوناٹالوجی کے 4 ماہرین نےکونسل کوبریفنگ دی،ماہرین نےاراکین کونسل کو 33 سوالات کےجوابات دیئے،ڈونرکی زندگی کو خطرہ نہ ہو تو گردہ اورجگرکی پیوندکاری کی جاسکتی ہے۔
کونسل کی صلاة،آیت،مسجد جیسی اسلامی اصطلاحات کے انگریزی ترجمے کےبجائے اصل عربی الفاظ استعمال کرنےکی سفارش کی گئی،بجلی چوری روکنے کے لیےاہل علم وفکر آواز بلند کریں۔