سپارکو نےبھی عبدالفطر کا چاند 30 مارچ کو نظر آنےکی پیشگوئی کردی،پاکستان اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر میں عیدالفطر ایک ہی ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان میں عیدالفطر کا چاند 30 مارچ کونظر آنے کا قوی امکان ہے،شوال کے چاندکی پیدائش 29 مارچ کو دن 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی،اگلے روزغروب آفتاب کےوقت چاندکی عمرتقریباً 27 گھنٹےہوگی،چاند اورسورج کا زاویائی فاصلہ بھی تقریباً 16 ڈگری تک ہوگا،غروب آفتاب کےوقت چاند کی بلندی 14 ڈگری ہونےکا امکان ہے۔
سپارکوکاکہنا ہےکہ 30 مارچ کو شوال کا چاند انسانی آنکھ سےباآسانی نظر آئےگا،روزے 29 جبکہ عیدالفطر 31 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان ہے،سعودی عرب میں بھی 29 مارچ کوچاند نظر آنےکا امکان تقریباً ناممکن ہے،29 مارچ کو مکہ میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 5 گھنٹے ہوگی
سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ میں بھی چاند 30 مارچ کو ہی نظر آئے گا،عیدالفطر کے چاند کی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی،رویت ہلال کمیٹی گواہیوں کا جائزہ لینے کے بعد ہی باقاعدہ اعلان کرے گی،سائنسی ڈیٹا 30 مارچ 2025 کو چاند کے نظر آنے کی مضبوط تائید کرتا ہے۔